بی جے پی حکومت پیپر لیک مافیا کیخلاف کارروائی کے بجائے طلباء کو ہی نشانہ بنارہی ہے، راہول گاندھی

نئی دلی : کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ”ٹیلی گرام“ پابندی پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھو ں طالب علم پڑھائی ، نوٹس اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے برسوں سے ٹیلی گرام کا استعمال کر رہے ہیںلہذا پیپر لیک کے مسئلے کا حل اسکی بندش نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہاکہ حکومت چور کو پکڑنے کے بجائے متاثرہ کے گھر پر ہی تالا لگا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹیلی گرام کی بندش کا اقدام نہ تو موثر ہے اور نہ ہی پیپر لیک روکنے کا کوئی مستقل علاج۔ انہوںنے سوال کیا کہ اگر اس سے بھی مسئلے حل نہ ہوا تو کیا اگلی پابندی وٹس ایپ پرلگائی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ طلباءکو امتحان کے دوران سخت تلاشی، جیبیں کاٹ کو جانچ اور سوال ناموں کو ائر فورس کے طیاروں سے بھیجنے کے اقدامات محض دکھاوا ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت دراصل پیپر لیک کے اصل مسئلے پر کارروائی سے بچنے کی کوشش کررہی ہے اور پیپر لیک فافیا نوجوانوں کے مستقبل سے مسلسل کھلواڑ کر رہا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نوجوانوں کی آواز نہیں سنی گئی تو ملک کے نوجوانوں کو پتہ ہیں کہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کیسے لڑنا ہے۔




