بھارت کی جین زی تحریک مودی سرکارکیلئے بڑاامتحان،کاکروچ جنتا پارٹی اپنے مطالبات پر ڈٹ گئی

نئی دلی:بھارت میں مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے نئی دہلی میں جاری دھرنا وزیر تعلیم دھرمیندر پر دھان کے استعفے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق نئی دہلی کی جون کی شدید گرمی میں درجنوں مظاہرین نے رات سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سو کر گزاری، جبکہ سی جے پی کے بانی ابھیجت دیپکے نے نوجوانوں کے مسائل سے متعلق آن لائن شروع ہونے والے احتجاج کو سڑکوں پرمنتقل کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق امتحانی پرچوں کے بار بار لیک ہونے اور بڑھتی بے روزگاری نے بھارتی نوجوانوں میں شدید غصہ پیدا کر رکھا ہے۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ابھجیت دیپکے نے امتحانی بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج میں کسانوں سے بھی حمایت کی اپیل کردی، جب کسان اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے تھے توطلبہ نے ان کا ساتھ دیا، اب وقت آگیا کہ کسان بھی ساتھ دیں۔بین الاقوامی جریدے ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے تجزیہ کے مطابق یہ جین زی احتجاج سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی طرز پر بھارتی نوجوانوں میں موجود وسیع بے چینی کیخلاف ایک تحریک کا آغاز ہے، کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک بھارتی نوجوانوں کے مسائل اجاگر کرکے بی جے پی حکومت کی نااہلی کو سامنے لے آئی۔








