بھارت

بھارت :صحافی عارفہ خانم کی لکھنو تقریب کے بعد طلبا رہنما نہا بورا کی حمایت

لکھنو:بھارتی صحافی عارفہ خانم شیروانی نے لکھنومیں نوجوانوں کے ایک اجتماع میں شرکت کے بعد طلبا رہنما نہا بورا کی کھل کر حمایت کی ہے۔
عارفہ خانم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA)کی صدر نہا بورا کو بے خوف خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ان کی یہ پوسٹ نہا بورا کی لکھنو میں جین زی کے پروگرام سے خطاب کے فورا بعد سامنے آئی۔”ایشیاکی ابھرتی ہوئی جین زی” مہم کے تحت منعقدہ اس پروگرام میں تعلیم، بے روزگاری، بھرتی کے امتحانات اور جمہوری حقوق سمیت مختلف مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نہا بورا نے کہا کہ ان مسائل کے حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں طلبہ کے احتجاج جاری ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث بھی اس پروگرام نے توجہ حاصل کی۔ اتر پردیش حکومت اور طلبہ کے مسائل کے حوالے سے نہا بورا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حامیوں اور ناقدین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔عارفہ خانم کی پوسٹ نے نہا بورا اور طلبہ تحریک سے متعلق بحث میں ایک اور نمایاں آواز شامل کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button