
کولکتہ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش نے کولکتہ میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنر جی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یادو نے سابق وزیر اعلیٰ سے کہا کہ دید ی ، آپ ہار نہیں ، بی جے پی کا م ہی انتشار پھیلانا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے کہا کہ دیدی آپ بی جے پی کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں ،یہ سب بی جے پی کی جاگیردارانہ ذہنیت ہے وہ خواتین کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی ۔ یادو نے کہا کہ میں نے بنگال کے الیکشن کا قریب سے مشاہدہ کیا ، جس زبان کا استعمال کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات کے بعد اعلان کیا گیا کہ سیکورٹی فورسز کی کئی کمپنیاں یہاں تعینات رہیں گی جو امن و اماں کو سنبھالیں گی، اب وہ کمپنیاں کہاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو طاقت کے بل پر ووٹ ڈالنے سے روکا گیا، ہزاروں لوگ کے ووٹ کاٹے گئے ، بی جے پی نے بنگال میں بھی جمہوریت کو تباہ کرنے کا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
یاد رہے کہ ممتابنر جی کی طرف سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کے بعد مغربی بنگال کے گورنر نے ریاستی کابینہ تحلیل کردی ہے۔






