مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں غیرکشمیری مزدور دم گھٹنے سے ہلاک، دوسرا ہسپتال میں داخل

bodyسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے نوگام میں اتوار کو نیپال سے تعلق رکھنے والا ایک غیر مقامی مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا ًبعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرین کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) سرینگر منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم متاثرین میں سے ایک کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت48سالہ منی کمار راج کے طور پرہوئی ہے جبکہ دوسرے مزدور کی شناخت 37سالہ بانو کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں نیپال کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button