بھارت

بھارت :منی پور میں تازہ تشدد، ناگا گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک

امپھال :بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں حریف گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک ناگا گروپ کے چار ارکان ہلاک گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بھارت میانمار سرحد پر واقع ضلع کامجونگ میں کسوم کھلن بلاک کے علاقے ہانگبی کے قریب پیش آیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم (این ایس سی این) کے ایک دھڑے سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر ایک دوسرے حریف دھڑے کے مشتبہ ارکان نے سرحدی علاقے میں لکڑی اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی سے واپسی کے دوران گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کے دوران چھ میں سے چار ارکان مارے گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مرنے والوں کی شناخت سوچیپم پھنگشوک، زائرے واسہ، بہنلے اہلہپیا اور تھانسومی واشی کے طور پر ہوئی ہے۔ گروپ نے ایک بیان میں اپنے ارکان کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران گولی مار دی گئی۔ اس نے الزام لگایا کہ گروپوں کے درمیان پہلے سے بات چیت کے باوجود حملہ آوروں نے اعلیٰ حکام کے حکم پر فائرنگ کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button