مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگرمیں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگرکے علاقے ڈلگیٹ میں آج ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کچھ مقامی افراد نے آج (بدھ) صبح سویرے نامعلوم شخص کی لاش ڈل گیٹ میں سلیمان کمپلیکس کے قریب دیکھی جس کی انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر لاش تحویل میںلی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جسے شناخت کے بعدورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔