مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر ائیر پورٹ پر بم کی افواہ کی وجہ سے تمام پروازیں معطل
سرینگر19اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بم کی موجودگی کی ایک جھوٹی افواہ کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعے ایک پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی ،جس کی وجہ سے مذکورہ پرواز کو روک دیاگیا اور اسکی تلاشی لی گئی ۔تاہم جہاز میں کوئی بم موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع نئی دلی سے دی گئی تھی، جس کے بعد سے فون نمبر مسلسل بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔