مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو جمہوری حقوق سے محروم کر دیا ہے، کانگریس
سرینگر: انڈین نیشنل کانگریس کے مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو جمہوری حقوق سے محروم کر کے سزا دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کشمیری مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، کانگریس لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور لوگوں کے جمہوری حقوق سے محرومی کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔