مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : ٹرانسپورٹرں کی ہڑتال کے باعث نظام زندگی ٹھپ

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سمارٹ سٹی بس سروس کے خلاف ٹرانپورٹروں کی ہڑتال کے سبب نظام زندگی ٹھپ ہو کے رہ گیا ہے۔
۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے دی ہے ۔ بسیں اور دیگر گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہیں۔ ہڑتال کے باعث وادی کشمیر کے اکثر بس سٹینڈ ویران ہیں۔ احتجاجی ٹرانسپوٹروںکا کہنا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں مسلط کی گی انتظامیہ کی طرف سے سمارٹ سٹی بس سروس کا دائرہ کار سری نگر سے آگے دیگر اضلاع اور دیہی علاقوں تک بڑھانے کا اقدام ان کی روزی روٹی کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو نجی ٹرانسپورٹ سروسز پر انحصار کرنے والے ہزاروں خاندان معاشی مشکلات سے دوچار ہونگے۔
گاندربل کے ایک ڈرائیور،طارق شاہ، جو گزشتہ ایک دہائی سے بس چلا رہے ہیں، نے کہا کہ سمارٹ سٹی بس سروس کی توسیع سے ان کی یومیہ آمدنی میں کمی آئے گی، جو اس وقت 300 سے 400 روپے کے درمیان ہے، جس سے گھریلو اخراجات کو برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ایک اور ٹرانسپورٹ آپریٹر نے کہا کہ سرینگر اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں سمارٹ سٹی بسیں قابل قبول ہو سکتی ہیں، لیکن دور دراز کے دیہی علاقوں میں ان کے چلانے سے مسائل پیدا ہونگے ۔انہو ں نے کہاکہ وہ لوگ زیادہ متاثر ہونگے جنہوں نے قرضے لیکر گاڑیاں خریدی ہیں۔احتجاجی ٹرانسپوٹروں نے بھارتی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ توسیعی منصوبے پر نظر ثانی کرے اور اسے واپس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button