بھارت
دلی: ہندو غنڈوں نے مسلمان تاجر کو ڈیری شاپ کا نام تبدیل کرنے پر مجبور کیا

نئی دہلی 27 اگست (کے ایم ایس) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمانوں کے تئیں نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے، دہلی کے علاقے ساگر پور میں ایک مسلمان دکاندار کو ہندو غنڈوںکی دھمکیوں پر اپنی ڈیری شاپ کا نام تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو رہنما وپن راجپوت نے دیگر ہندو غنڈوں کے ہمراہ ہریانہ ڈیری کے مالک ساحل کی دکان میں داخل ہو کر اسے نام تبدیل کرنے پر دباﺅ ڈالا۔ ساحل سے کہا گیا کہ وہ ہریانہ ڈیری کے بجائے اپنا نام ”ساحل “ استعمال کرے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ یہ ایک مسلمان کی دکان ہے۔
ہندو رہنما اور دیگر غنڈوں نے ساحل کو دھمکی دی کہ اگر اس نے انکی ہدایت پر عمل نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ واقعے کے حوالے سے ایک ویڈیو میں وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو غنڈوںکو ساحل کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے








