مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: میر واعظ کا غلام محی الدین وانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

condolence- islmic

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اپنے استاد غلام محی الدین وانی المعروف مہاد صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محی الدین سرینگر کے معروف عالم دین اور تاجر تھے۔ میرواعظ خاندان کے ساتھ ان کی بہت گہری وابستگی تھی ۔
میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
میر واعظ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان بالخصوص انکے بیٹے خورشید احمد وانی کے ساتھ بھر پور تعزیت کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button