مقبوضہ جموں و کشمیر
گلمرگ میں بھارتی سیاح مردہ پایا گیا
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک معمر سیاح مردہ پایا گیا۔
75 سالہ سیاح ہفتے کی رات مقبوضہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ بعد ازاں گلمرگ کے پرائمری ہیلتھ سینٹرکے ڈاکٹروں نے سیا ح کی موت کی تصدیق کی۔