مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ کے رہائشیوں کو بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ کے رہائشیوں کو بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا بتایا کہ بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے شدید سرد موسم میں انہیں سخت مشکلا ت کا سامنا ہے ۔کئی دیہات کے لوگ بجلی کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹرز اور دیگر انفراسٹرکچر کے باوجود ضلع کے تمام علاقے بجلی کی طویل بندش کاشکار ہیں۔تاجروںا ور طلبا بھی کہنا ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجمادسے گرنے اوربجلی کی عدم دستیابی کی وجہ انہیں مشکل حالات سے سامنا ہے ۔