مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کے تین اہلکار زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے علاقے اڈا پورہ میں پولیس کی ایک جپسی اور بکتر بند گاڑی آپس میں ٹکراگئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جپسی اوربکتربند گاڑی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ڈی ایچ پورہ واپس آرہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button