مقبوضہ جموں و کشمیر

خیبر پختون خواہ: مختلف علاقوں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

پشاور03ستمبر ( کے ایم ایس)
خیبر پختون خواہ کے دارلحکومت پشاور اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کینٹ ریلوے سٹیشن پشاور میں مرحوم قائد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پارٹی کے صوبائی قائمقام صدر عنایت اللہ خان اور ضلی صدر عقیق الرحمان کے علاوہ نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کشمیرکاز کیلئے بے مثال خدمات پر سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
پشاور یونیورٹی کے طلباءنے اپنے کیمپس میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں اسلامی جمعیت طلباءکے صدر شفیق الرحمان اور طلباءکی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تمیر گڑھ کے علاقے بالام بٹ کے احیاءالعلوم میں بھی بزرگ کشمیری قائد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔نماز جنازہ مولانا ہدایت اللہ کی امامت میں ادا کی گئی اور اس میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔جماعت اسلامی لوئیر دیر کے امیر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی Aizazul Mulk Afkari نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ سید علی گیلانی محکوم کشمیریوں کی امیدوں کا محور تھے جنہوں نے بھارتی قصبے سے آزادی کے عظیم مقصد کیلئے اپنی زندگی کا آدھا حصہ بھارتی جیلوں میں گزارا۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی ایک سچے پاکستانی تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button