سمینار

عالمی برادری محکوم فلسطینی و کشمیری عوام کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، مقررین سیمینار

WhatsApp Image 2024-01-10 at 6.10.40 PMاسلا م آباد: اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور دونوں خطوں کی آزادی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ” تنازعہ کشمیراور فلسطین کے حوالے سے امریکی پالیسیاں “کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد سٹڈی سنٹر برائے افریقہ ، شمالی اور جنوبی امریکہ نے کیا تھا۔ سیمینار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ، انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی مشیر مشعال حسین ملک، سینیٹر مشاہد حسین ، سابق سفیر علی سرور نقوی، سابق سفیر نائلہ چوہان، فرینڈ آف کشمیر انٹرنیشنل کشمیر کے نائب چیئرمین عبدالحمید لون، فلسطینی صحافی جلال الفرح کا سیمینار سے خطاب،فلسطینی سفارتے خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے خطاب کیا۔
WhatsApp Image 2024-01-10 at 6.10.43 PM

مقررین نے کہا کہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ دنیا ظالم حکومتوں کی حمایت کرنے والوں اور مظلوموں کے حقوق کی وکالت کرنے والوں کے درمیان بٹی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں مادیت پرستی نے اخلاقی اقدار اور اصولوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے امریکی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلیاں جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور حق خودارادیت کے لیے ثابت قدمی کے بجائے امریکہ کے اپنے اسٹریٹجک مفادات پر مبنی ہیں۔مقررین نے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسرائیل اور بھارت کی طرف سے جاری نسل کشی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نسل کشی کو روکنا عالمی امن اور دیر پاسلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوںنے کہا کہ دونوں مقامات کے محکوم لوگوں کو جارح ملکوں کی طرف سے تقریباً ایک جیسی پالیسیوں کا سامنا ہے، WhatsApp Image 2024-01-10 at 5.39.51 PMدونوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور گھروں ، اراضی اور دیگر املاک سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور تیتن یاہو حکومتین مل کر کام کر رہی ہیں اوردونوں کا ایک ہی مقصد مسلمانوں کا خاتمہ ہے ۔مقررین نے کہا کہ فلطین اور کشمیر عالمی تنازعات ہیں جنہیں صرف اور صرف بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل سے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ مشعال حسین ملک نے اس موقع پر غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری آزادی پسند رہنماﺅں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور انکے شوہر محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کے بعد اب سزائے موت دینے پر تلا ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button