مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی 33سالہ بربریت نے 40ہزار سے زائد کشمیریوں کو پناہ گزین بننے پر مجبور کیا

اسلام آباد 20جون (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںگزشتہ33 سال سے جاری بھارتی بربریت نے ہزاروں کشمیریوں کوپنے گھر چھوڑنے اور علاقے سے باہر پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے مہاجرین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں یہ دن منا یا جارہا ہے ،چالیس ہزار سے زائد کشمیری بے گھرہوکر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔صرف جموں میں ڈوگرہ فوج اور ہندو جنونیوں نے 1947میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دخل کیاتھا۔ 1947سے اب تک 25لاکھ سے زائد کشمیریوں نے آزاد کشمیر ، پاکستان ، برطانیہ اوردیگر ممالک میں پناہ لی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو جبری بے دخلی کی وجہ سے اپنی بقاء کے خطرے کا سامنا ہے جس کا مقصد علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور اسے ایک ہندو ریاست بنانا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے مذموم اور کشمیر دشمن منصوبوں کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button