صحت

راجوری : پراسرار اموات ، بڈھال گاﺅں کنٹینمنٹ زون قرار

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے دور افتادہ گاو¿ں بڈھال میں گزشتہ تقریباً 50 دنوں کے دوران 17 افراد کی پر اسرار موت کے بعد گاﺅں کو کنٹینمنٹ زون(قرنطینہ علاقہ) قرار دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہرین صحت اموات کی وجہ معلوم کرنے میں تاحال ناکام ہیں اور گاﺅں میں خوف ودہشت اور بے یقینی کی صورتحال بدستور قائم ہے۔
راجوری کی ضلعی انتظامیہ نے سخت پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔نامزد اہلکار قرنطینہ کی حدود میں موجود تمام خاندانوں کو فراہم کیے جانے والے کھانوںکی نگرانی اور جانچ کریں گے۔متاثرہ خاندانوں کے گھر سیل کر دیے جائیں گے ۔ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سرکاری اور نجی تقریبات پر مکمل پاندی ہو گی۔متاثرہ افراد کو قریبی مشاہدے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔ پابندیوں کو نافذ کرنے کے لیے، گاو¿ں میں بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پراسرار بیماری کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button