مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے جہلم ویلی میڈیکل کالج بمنہ اور سرینگر کے نواحی علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔ فوجیوں نے اس دوران گولیاں بھی چلائی جس سے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔