مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے شوپیان میں دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ڈی کے پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران زاہد احمد اور انور خان نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ نوجوانوںکے خلاف امام صاحب پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔




