مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں ہائی وے پر مٹی کے تودے گر نے سے کئی عمارتیں تباہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ادھم پور کے علاقے نرسوسمرولی کے مقام پر سرینگر جموں ہائی وے پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہوٹل سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مٹی کے تودے ہفتے کی رات دیر گئے گرآئے جس سے علاقے کے لوگوں اور مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ادھم پور کی ضلع انتظامیہ نے کہا کہ ریلیف اور بچا ئو کی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button