مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھارت کے وحشیانہ فوجی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد منطقی انجام تک جاری رکھیں گے، حریت کانفرنس

APHC -Gaw

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت علاقے میں اپنے ہندو تو ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق ِ، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، اقوام متحدہ نے انکا یہ حق تسلیم کر رکھا ہے لہذا غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف انکی مزاحمت بالکل جائز اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہے۔انہوںنے کہا کہ آزادی پسند کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط کو یکسر مسرد کر چکے ہیں اور اس ناجائز تسلط کیخلاف جدوجہد میں1947 سے اب تک لاکھوںجانوںکی قربانی دے چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کے قتل ، بلا جواز گرفتاریوں ، خواتین کی آبرور ریزی اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوںکے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میںکبھی کامیاب نہیںہوگا۔

انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، علمائ، وکلا، صحافیوں ، طلبا اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کررکھا ہے ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسایت کے خلاف جاری سنگین جرائم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیری اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بھارت کے وحشیانہ فوجی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button