مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق کاالحاج محمد حسین شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

mirwaiz umerسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے حول سرینگر سے تعلق رکھنے والے عوامی مجلس عمل کے بانی رکن الحاج محمد حسین شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی وفات کو ذاتی صدمہ قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگرمیںجاری ایک بیان میں تنظیم کے لئے مرحوم کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں میرواعظ نے کہا کہ مرحوم نہ صرف عوامی مجلس عمل کے بانی رکن تھے بلکہ انہوں نے شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق کے شانہ بشانہ تنظیم کو ہر سطح پر پروان چڑھانے اور آئینی اہداف کے حصول کیلئے دن رات محنت کی اور تادم مرگ اپنے اسی سیاسی نظریے پر قائم رہے۔ میرواعظ نے لواحقین سے اپنی دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔ میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button