بھارت
بھارتی فورسز نے اڑیسہ میں چھتیس گڑھ کے نوجوان کو ہلاک کر دیا
بھونیشور: بھارت کی ریاست اڑیسہ میں پیراملٹری فورسز نے چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے اس شخص کوریاست کے ضلع کندھمال کے جنگلاتی علاقے میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔بھارتی پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کومائونواز گوریلا قرار دیاہے۔بھارتی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی تاہم اس کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے تھا۔