یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھاتا رہے گا ،فیصل نیاز ترمذی

UAE ambassdor PAkاسلام آباد:
متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھاتا رہے گا اور عالمی رہنمائوں کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کراتا رہے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کوششوں کو سراہا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے سے نہیں روک سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھاتا رہے گا اور عالمی رہنمائوں کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کراتا رہے گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرکشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، معصوم شہریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button