یوم یکجہتی کشمیر

وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے

مظفر آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر تے کہاکہ کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیااور شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ برہان وانی ، سید علی گیلانی ، آسیہ اندرابی ، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری رہنماں ،خواتین ، بچوں اور بزرگوں نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے، ان کی قربانیوں سے کشمیر کی دھرتی سرخ اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، دنیا کو بتادیا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، یہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملادیا اور اسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے ایسا سبق سکھایا جو اس کی نسلیں بھی کبھی بھول نہ پائیں گی، معرکہ حق صرف ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی فتح نہیں بلکہ یہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی بھی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد کشمیر کاز پوری دنیا میں پوری قوت سے زندہ ہوا، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہونا ہماری سفارتی کامیابی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی تیز کردی ہے، بھارت کے جارحانہ ، توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کو ترک کیے جانے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز بھارت کی دہشت گردی میں ملوث پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گی جو اس کے لڑکا طیاروں کا ہوا، امن چاہتے ہیں لیکن برابری اور انصاف کی بنیاد پر ، بھارت جو محاذ کھولے گا اورجس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر و فلسطین کے عوام کو ان کی مرضی سے جینے کا حق ملنا دنیا کی جمہوریت پسندی اور انصاف پسندی کا امتحان ہے، بین الاقوامی قوانین اور اصول اس حق کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان نے اسلامی ممالک کیساتھ مل کر غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے عملی قدم اٹھایا ہے ، فلسطین و کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر رہتے ہوئے پاکستان تنازعات کے پائیدار حل کیلئے اپنا فعال و متحرک و عملی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی ہمیں بے حد عزیز ہے اس کیلئے آزاد کشمیر حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سفارش کی گئی تھی کہ مہاجرین کا وظیفہ 3500سے بڑھا کر 5 ہزار کیا جائے لیکن میں نے 6 ہزار کرنے کی منظوری دی ہے، دانش سکول تعمیر ہورہے ہیں ، اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنے گی جس کا آزاد کشمیر کیمپس مظفر آباد میں بنے گا ، اہل کشمیر کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، مظفر آباد میں بھی آسان خدمت مرکز قائم ہوگا جس کے تحت 65 خدمات ایک چھت تلے مہیا ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق آگے بڑھ کر تعاون کرے گا ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاکر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور ، وفاقی وزرا ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان، سابق وزرائے اعظم اور حریت قائدین سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی موجود تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button