بہار : بھارتی فوجیوں کا ضروریات اور مراعات کیلئے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں بڑی تعداد میں فوجیوں نے اپنی ضروریات اور مراعات کے لیے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کیا۔انہوں نے دھکی کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاجی کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق باقاعدہ وردی میں ملبوس فوجیوں نے ضروریات اور مراعات کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا ۔ انہوںنے بھارتی ترنگا اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاج میں شریک فوجیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔فوجیوں کا کہنا تھا کہ انہیں ضروریات اور مراعات سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ احتجاجی فوجیوں نے دھمکی کہ اگر حکومت نے انکے مطالبات فوری طور پورے نہ کیے تو پورے بھارت میں احتجاج کیا جائے گا ۔
فوجیوں نے ”ہماری مانگیں پوری کرو پوری کرو، مودی سرکار ہوش میں آﺅ ہوش میں آﺅ“جیسے نعرے لگائے۔انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا”ہمیں ایک پیسہ بھی الاﺅنس نہیں ملا رہا ، ہم وزیر اعظم، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع کو خط لکھ لکھ کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی ہماری نہیں سن رہا لہذا ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
یہ دنیا کا ایک انوکھا واقعہ ہے کہ باقاعدہ وردی میں ملبوس کسی ملک کے فوجی مراعات اور دیگر ضروریات نہ ملنے پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔







