جموں
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کے دو اہلکار پراسرار طورپر ہلاک
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں سینک اسکول نگروٹہ کے قریب ایک فوجی کیمپ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل اچانک گ کر بے ہوش ہونے سے دم توڑ گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف نگروٹہ میں تعینات 59سالہ جی ڈی رویندر پرتاپ سنگھ اچانک گر کر بے ہو ش ہو نے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے ۔
ادھر جموں خطے میں سانبہ نہر کے قریب بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیاہے۔






