جموں
شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پونچھ میں پوسٹر چسپاں
جموں 07 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نومبر 1947 کے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پونچھ قصبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت شہید کیاتھا جب وہ پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں شہدائے جموںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا اور بھارتی تسلط سے جموںوکشمیر کی مکمل آزادی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔