مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل جموں خطے میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات

security hightened in IIOJK ahead of Indian PM’s visit

جموں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں سے قبل قابض حکام نے راجوری اور پونچھ اضلاع سمیت پورے جموںخطے میں نام نہاد سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 20فروری کو جموں کا دورہ کر رہے ہیں اوراپنے ایک دن کے دورے کے دوران وہ جموں شہر کے وسط میں مولانا آزاد سٹیڈیم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ قابض حکام نے مجوزہ دورے کے پیش نظرپورے جموں خطے میں بالعموم اورراجوری اورپونچھ اضلاع میں بالخصوص فورسز اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی ہے ۔ بھارتی فورسز نے لوگوں کی نقل وحرکت پر نظررکھنے کے لئے پورے خطے میں اہم سڑکوں پر ناکے لگائے ہیں اورہرگزرنے والے شخص اورگاڑی کی تلاشی لی جارہی ہے ۔مولانا آزاد اسٹیڈیم کو بھارتی فورسز نے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اوراسٹیڈیم کے قریب سے گزرنے والے ہرشخص کی جامہ تلاشی جبکہ گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button