مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام :کشمیری خواتین پربھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں

سرینگر 02جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے بڈگام کے مختلف علاقوں میں پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتحاد اسلامی جموں و کشمیر اور جسٹس پارٹی جموں و کشمیر کی جانب سے بڈگام میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ”کشمیریوں نے اپنی خواتین کی عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے بھارتی قابض فورسز کے خلاف جہاد شروع کر رکھا ہے اور جدوجہد آزادی کشمیرمیں اہم کردار ادا کرنے پر بھارتی فوجی کشمیری خواتین کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنار ہے ہیں”۔ پوسٹروں میں منصفانہ جدوجہد آزادی کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میںکسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button