ممتا بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر کو ‘متکبر جھوٹا’ قراردیا

نئی دہلی:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارت کے چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار پر شدید تنقید کی اور انہیں اپنی زندگی کا سب سے "متکبر” اور "بڑا جھوٹا” قرار دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی نے انتخابی فہرست کی ترمیم کے دوران مغربی بنگال کو غیر منصفانہ نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بی جے پی کے دباؤ میں حقیقی ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کیے گئے ہیں۔بنرجی نے ECI کی ڈائریکٹر جنرل سیما کھنّا کو خاص طور پر نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل سے وابستہ ہیں اور مسودہ ووٹر لسٹ سے 58 لاکھ نام ہٹا دیے گئے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے رویے اور جانبداری پر اعتراض کرتے ہوئے ECI کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ممتا بنرجی نے CEC کے رویے کا موازنہ سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے کیا اور کہا کہ دونوں بی جے پی کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں۔ انہوں نے انتخابی فہرست کی ترامیم کے غیر یکساں اطلاق پر بھی سوال اٹھایا، اور مغربی بنگال میں تعینات مبصرین اور مائیکرو مبصرین کی جانب اشارہ کیا۔TMC حکومت اور ECI کے درمیان تناو متوقع اسمبلی انتخابات سے پہلے بڑھ گیا ہے۔








