بھارت

کولکتہ : بی جے پی غنڈوں نے ترنمول کانگریس کا دفتر بلڈور کے ذریعے مسمار کردیا

وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کے اپنے فیصلے پر قائم ہوں، ممتا بنرجی

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی متنازعہ کامیابی کے بعد ریاست میں تناﺅ کی صورتحال بدستور برقرار ہے ۔ بی جے پی کے غنڈو ں نے کولکتہ کی تاریخی نیو مارکیٹ میں ترنمول کانگریس کا دفتر بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے سابق سابقہ حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے دفتر کی مسماری کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور تاجروںکو اپنی دکانیں بند کرنی پڑیں۔ترنمول کانگریس نے دفتر کی مسماری کو غنڈہ گردی کی ایک انتہائی شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔
پارٹی نے دفترکی عمار ت کو بلڈوزر کے ذریعے توڑے جانے کے دوران بی جے پی کے پرچموں کیساتھ جشن مانے والے زعفرانی جماعت کے کارکنوں کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں اپنے اصل کام کی شروعات بلڈوزر کے ذریعے کر دی ہے۔
دریں اثناترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنر جی جنہوں نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ، نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں(بی جے پی ) کو مجھے عہدے سے برخاست کرنے دیں ، میں چاہتی ہوں کہ اسے ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ انکی پارٹی انتخابات کے بعدہونے والے تشدد کے خلاف عدالت سے روع کرے گی۔KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button