مقبوضہ جموں و کشمیر

اکیس روز سے لاپتہ سرینگر کے نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

bodyسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 21دن سے لاپتہ ایک نوجوان کی لاش اتوار کو سرینگر میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائد کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے لواحقین نے صحافیوں کو بتایا کہ بشارت احمد بٹ 04فروری کو گھر سے نکلا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔نوجوان کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے بشارت کا سراغ لگانے کے لیے تلاش شروع کر دی اور اتوار کو پولیس کی ایک ٹیم نے صفاکدل سرینگر کے قریب دریائے جہلم سے اس کی لاش برآمد کرلی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button