پاکستان

پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد چین کا پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیرمیں پہلگام واقعے کے بعدبھارت کی طرف سے اسلام آباد پر جھوٹے الزامات لگانے کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے جائز سیکورٹی خدشات کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔وانگ نے پہلگام حملے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کے لیے چین کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ایکدوسرے سے بات چیت کریں اور کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button