پاکستان

بھارتی رویے کے باعث 11سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے:صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث گزشتہ 11برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے اوربھارت کا رویہ موثرعلاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد دی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی لیکن انیسواں اجلاس 2016میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ گزشتہ 11برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، خطے کی ترقی اور امن غیر ضروری طور پر تعطل کا شکار ہے۔ سارک کے متبادل نئے علاقائی فریم ورک پر غور بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کی شمولیت سے علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان جامع، تعاون پر مبنی علاقائی نظام کے لیے پرعزم ہے۔ تجارت، ٹرانزٹ اور توانائی کے روابط کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ خطے کے مسائل مشترکہ ہیں، حل بھی مشترکہ ہونے چاہئیں۔ باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال بن سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button