بھارت

آسام :ہندو توا تنظیمیں اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

‘BJP Assam govt targeting Christian organisations’

گوہاٹی:شورش زدہ بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت اور ہندو توا تنظیمیں عیسائیوں ، انکے گرجا گھروں اور دیگر اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا تنظیمیں اقلیتی برادریوں بالخصوس عیسائیوں اور مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہی ہیں۔
یہ تنظیمیں کرسچن مشنری سکولوں سے مذہبی علامتوں کو ہٹانے اور ان میں پوچا پاٹ کے انعقاد کا مطالبہ کررہی ہیں۔
مسیحی برادری، جو آسام کی آبادی کا تقریباً 3.74 فیصد ہے، ان اقدامات سے سخت پریشان ہے۔ ریاست میں 3سو سے زائد مشنری سکول موجود ہیں اور عیسائی کمیونٹی تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button