مقبوضہ جموں و کشمیر
ہائی کورٹ نے بھارت کی بریلی جیل میں قید کشمیری نوجوان کی نظربندی کالعدم قراردے دی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمراعجاز میر کی نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری طوپر رہا کرنے کا حکم دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے27سالہ عمر اعجاز میر کو2022میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے بھارتی ریاست اتر پردیش کی بریلی جیل میں نظر بند کردیاتھا۔ پولیس نے ان کے خلاف 2016میں پتھرا ئو کرنے کے الزام پر 6ایف آئی آر درج کی تھیں۔ جج راہول بھارتی کی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ کے 19مئی 2022کے نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے عمر اعجاز کی رہائی کا حکم دیا۔