نئی دہلی:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر شدید فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ بی جے پی کی بھارتی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
منی پور میں تشدد کے تلاشی واقعات کےدوران دو کوکی خواتین کے قتل کے بعد مسلح افراد نے 2 مکانات کو نذرِ آتش کر دیا اور شدید فائرنگ کی۔ بھارتی جریدہ دکن ہیرالڈ کے مطابق مسلح جھڑپ کے دوران تقریباً چھ گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔مقامی افراد کے مطابق تازہ فسادات کے بعد کئی دیہاتی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مئی 2023 میں شروع ہونے والے میتی اور کوکی برادریوں کے تنازع میں اب تک کم از کم 306 افراد ہلاک، 49 لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور منی پور کے نسلی تشدد پر بارہا تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔






