مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :عبدالصمد انقلابی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل

Samad Inqilabi

سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما عبدالصمد انقلابی کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی کو جیل میں نظربندی کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طورپر سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔عبدالصمد انقلابی کی جیل میں حالت بگڑنے اور انکی ہسپتال منتقلی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کو انکی سلامتی کے بارے میں سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے ۔ہسپتال کے ڈاکٹر ان کے سینے میں درد کی شکایت دور کرنے انکا مکمل معائنہ کر رہے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button