مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموںوکشمیر :مودی حکومت نے ایک اور کشمیری ملازم کو برطرف کر دیا

terminate

سری نگر:نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور سرکاری ملازم کو برطرف کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے ضلع کولگام کے رہائشی ملازم منظور احمد لاوے کو آئین کی دفعہ 311کے تحت برطرف کیا گیا۔ اس دفعہ کے تحت کسی ملازم کو بغیر کسی تحقیقات کے برطرف کیا جاسکتا ہے۔قابض بھارتی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منظور احمد لاوے کو بھارتی مفادات کے منافی سرگرمیوں پر برطرف کیا گیا۔
یاد رہے کہ کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی درجنوں سرکاری ملازمین کو تحریک آزادی کی حمایت کے الزامات میں برطرف کر چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button