مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مختلف مقامات پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروںنے سراغ رساں کتوں اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے ہمراہ جموں کے گنجانسو، ماڑہ اور دومانہ سمیت متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔قابض حکام نے بتایاکہ کچھ علاقوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈزکو بھی تعینات کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں نگرانی کو سخت کرنے اور نام نہاد حفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button