بھارت

مغربی بنگال:بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

کولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دھماکہ ریاست کے ضلع شمالی 24پرگنہ میں واقع مدھیم گرام ہائی سکول کے باہر ہوا۔ ضلع بارسات کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پرتیکشا جھارکھریا نے دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہو گیاتھا۔اسے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button