مظاہرے

کپواڑہ :قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

downloadسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقوں زرہامہ،گجر پتی، کاواری، لدروان اور مرہامہ کے لوگوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ قابض انتظامیہ اور محکممہ بجلی کی بے حسی پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے انہیں دن میں صرف چند گھنٹوں کیلئے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔مظاہرین کا مزیدکہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ ان کی شکایات کے ازالے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بناہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button