بھارت
”بی جے پی“ بھارت اور انسانیت کی دشمن ہے، وزیر اعلیٰ تامل ناڈو
چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو بھارت اور انسانیت کا دشمن قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایم کے اسٹالن نے لوگ سبھا انتخابات کیلئے اپنی پارٹی”ڈی ایم کے“(دراوڑمنیتراکزگم)کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں جن دشمنوں کا ہم سامنا کریں گے وہ نہ صرف ہمارے سیاسی دشمن ہیں بلکہ وہ بھارتی آئین ، اتحاد،سالمیت ، سیکولرازم اوروفاقیت کے بھی دشمن ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مختصر یہ کہ یہ لوگ بنی نوع انسان کے دشمن ہیں۔
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے لیکر بی جے پی کے سبھی رہنما جھوٹ پھیلا رہے ہیں کیونکہ ا ن کے پاس پچھے دس برس کی کارکردگی کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے ۔