محاصرے اور تلاشی
بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کردیا
جموں:
بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے دچھا ن Dachhanکے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا ہے کہ تلاشی آپریشن علاقے میں مشکوک نقل وحرکت کی اطلاعات پر شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی ۔ آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔







