مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارت نے بارڈر سیکورٹی فورس کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی12 نومبر (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا مقصدکشمیریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقبوضہ علاقے کی پولیس کے علاوہ بی ایس ایف کو بھی وادی کشمیر میں تعینات کیا جائے گا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ دیگر فورسز کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ رواں برس اکتوبر میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیاگیا۔ بی ایس ایف کو مرحلہ وار وادی کشمیر میں تعینات کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں اسکی 20 سے زائد کمپنیاں اہم تنصیبات پر تعینات کی جائیں گی۔ بی ایس ایف آپریشن میں دیگر فورسز کے ساتھ بھی تعاون کرے گی۔ بی ایس ایف کو سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، گاندربل، کولگام اور بارہمولہ میں تعینات کیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بی ایس ایف کو 1989 میں وادی کشمیر میں دیگر فورسز کے ہمراہ تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم 2005 کے بعد بی ایس ایف کو آہستہ آہستہ وادی سے ہٹا دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button