بھارت

حج بیت اللہ کے دوران پاکستانی شہری سے ملاقات: ہندو توا غنڈوں کا مسلم شخص کے خلاف مظاہرہ

دہرادون: ریاست اترا کھنڈ کے سرمائی دارلحکومت دہرادوں کے علاقے کارگی میں اس وقت کشیدگی پیداہو گئی جب ہندو اکھشا دل کے ارکان ،جن کی قیادت تنظیم کے ریاستی صدر للت شرما کر رہے تھے ، نے ایک مسلم شخص کے خلاف محض اس وجہ سے احتجاج کیا کیونکہ انہوں نے جج بیت اللہ کے دوران ایک پاکستانی شہری سے ملاقات کی تھی۔ مسلم شخص نے اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو توا تنظیم کے ارکان نے اس ملاقات کو متنازعہ بناتے ہوئے مسلم شخص پر پاکستان کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوںنے احتجاج کے دوران مسلمانوں کے خلاف انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور” پاکستان کیساتھ محبت برداشت نہیں کی جائے گی ، پاکستانیوں کو نکالو، ہم پاکستان کی حمایت برداشت نہیں کریں گے ©“ جیسے نعرے لگائے ۔ ہندو رکھشا دل کے غنڈوں نے یہ مظاہرہ مسلم اکثریتی علاقے کارگی میں کیا ، لہذا مسلمان بھی جمع ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے علاقے میں تصادم کی صورتحال پید ا ہوگئی۔ اس دوران دنوں نے ایک دوسرے پر پتھراﺅ بھی کیا۔ بعد ازاں ہندو توا غنڈے منتشر ہو گئے اور وہاں سے چلے گئے۔
سماجی کارکنوں نے ہندو توا تنظیم کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کے دوران کسی پاکستانی شہری سے ملاقات کرنا پاکستان کی حمایت یا بھارت دشمنی کا ثبوت نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button