بھارت

مودی حکومت نے گزشتہ 10سال میں بے روزگاری اور معاشی بحران کو فروغ دیا: سونیاگاندھی

soniya gandi12

جے پور:بھارت میں کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت چند لوگوں کی نہیں بلکہ سب کی ملکیت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونیا گاندھی نے جے پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10سال سے ملک ایک ایسی حکومت کے ہاتھ میں ہے جس نے بے روزگاری اور معاشی بحران کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جو کچھ کیا وہ ہمارے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ ان کے کانگریسی ساتھی انصاف کا چراغ روشن کریں گے اور ہزاروں طوفانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خود کو عظیم سمجھتے ہیں لیکن بی جے پی حکومت جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور پورے نظام میں خوف ودہشت پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آمریت ہے اور ہماری جمہوریت خطرے میں ہے۔کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی بغیر کچھ کیے ہر چیز کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی وزیر اعظم ہیں، وہ کیسے جھوٹ بول سکتے ہیں۔ لیکن وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں اورہرجگہ ایک نیا جھوٹ بول کر چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیاتھااور10سال میں 20کروڑ نوکریاں دی جانی تھیں۔ کیا ملک کے نوجوانوں کو 20کروڑ نوکریاں ملی ہیں؟ مودی نے کہا تھاکہ ہر ایک کے اکائونٹ میں 15لاکھ روپے جمع ہوں گے۔ کیا یہ رقم اکائونٹس میں جمع ہوئی؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button